لاہور(خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور محمد عامر جان نے ٹی ٹونٹی میچز انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے میچ ٹکٹ چیکنگ کیلئے کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ۔ کمشنر نے لبرٹی مارکیٹ پارکنگ ایریا کی حالت زار، ڈرینز میں کچرے وگندگی پر برہمی کا اظہار کیا۔