ریاض (شاہد نعیم) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا اس خطرے سے نمٹنے کیلئے خطے کے ملکوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر "الشرق الاوسط" کو دئیے گئے بیان میں انہوں نے کہا مسئلہ کو دو طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے، ایک حل مختصر مدت کے نکتہ نظر پر مبنی ہے۔ اس طریقہ میں خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی۔ دوسرے طویل مدتی حل کے تناظر میں دیکھا جائے تو خطرات کو سمجھنا اور پھر ایکشن پلان کیلئے فریم ورک بنانا ہوگا۔