• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت کھلی نہیں، مریم کا داماد مشینری درآمد کر رہا ہے، عمران خان

کرک،اسلام آباد (جنگ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ ابھی تجارت کھلی نہیں اور مریم کا داماد مشینری درآمد کر رہا ہے

شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک، یہ اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے آتے ہیں ،حکومت میں آکر ذاتی فائدے لینے کو کرپشن کہتے ہیں، شریف اور زرداری خاندان کو الیکشن میں شکست دونگا، درمیانی وکٹ کو غور سے دیکھ رہا ہوں ، اِن سونگ سے جائے گی، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کرک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے

عمران خان کو آرمی چیف نہیں بلکہ میرٹ چاہیے ، مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کرانا چاہتی ہے ، یہ ایسے لوگ ہیں پیسے کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو نظرانداز کرسکتے ہیں، یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، یہ جب بھی اقتدار میں آئے ملکی قرضے بڑھ گئے، ملک مقروض ہو گیا یہ اور ان کا خاندان ارب پتی بن گیا، اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں، ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت بند کی تھی کیونکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون توڑا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی، میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید