• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال: برطانوی خاتون سیاح طبیعت کی خرابی کے باعث دم توڑ گئی

راچڈیل(نمائندہ جنگ)چھٹیاں گزارنے کیلئے پرتگال جانیوالی ایک 45سالہ برطانوی خاتون البوفیرا کے ساحل سمندر پر تیراکی کے بعد اچانک طبیعت ناساز ہونے پر دم توڑ گئی، الگاروے ریزورٹ ٹاؤن کے پینیڈو بیچ پر ہلاک ہونیوالی خاتون کی مدد کیلئے مقامی لوگوں نے فوری طور پر حکام کو مطلع کیا، خاتون کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایمرجنسی (آئی این ای ایم) نے مدد فراہم کی لیکن ساحل سمندر پر ہی اس کی موت ہوگئی، میری ٹائم پولیس سی واچ پروجیکٹ (جو بحریہ کے ماہرین کو عوام کی حفاظت کے لیے کام کرتے ہوئے دیکھتا ہے) اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایمرجنسی کی میڈیکل اور ریسیسیٹیشن وہیکل نے بھی خاتون کی جان بچانے کیلئے فوری رسپانس کیا مگر خاتون جانبر نہ ہو سکی ‘ خاتون کی نعش کو پورٹیماؤ میں میڈیکل لیگل آفس لے جایا گیا جو قریبی بندرگاہی شہر ہے۔ الگریوپرتگال کا سب سے جنوبی علاقہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جو ساحلوں اور ریزورٹ شہروں کے حوالے سے مشہور ہے۔ البوفیرا کا ساحل بھی ہمیشہ دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے، بالخصوص برطانوی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد چھٹیوں کے دوران اور مختلف مواقع پر اس مقام کا رخ کرتی ہے، سامنے آنیوالے اعدادو شمار کے مطابق 2021 میں 2.7 ملین سیاحوں نے اس مقام کا دورہ کیا ہے مذکورہ خاتون کی ہلاکت کی وجوہا ت کا تعین کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور تفتیشی اہلکار مصروف تفتیش ہیں ۔
یورپ سے سے مزید