• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی، بحالی میں عرصہ لگے گا، وزیر اعظم

ٹورانٹو( نیوز ڈیسک)کینیڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان ’فیونا‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔طوفان کے بعد حکام کی توجہ بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی کوششوں، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بجلی اور ٹیلی کام سروسز کی بحالی پر مرکوز ہوگئی ہے، اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بحالی میں ایک طویل عرصہ لگے گا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق تاریخی طوفان انتہائی شدید ہواؤں کے ساتھ مشرقی کینیڈا کے ساحل سے ٹکرایا جس نے آبادی کو انخلا پر مجبور کیا، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو اکھاڑ پھینکا اور بہت سے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین مسلح افواج کو صفائی میں مدد کے لیے تعینات کیا جائے گا، فیونا نے کافی نقصان پہنچایا ہے اور بحالی کے لیے بڑی کوشش کی ضرورت ہوگی۔
یورپ سے سے مزید