• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی ملتان ڈویژن میں ملک شاپس، ہوٹلز، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور کھویا پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، غیر معیاری دودھ کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کردیے، 60 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، کئی شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے تفصیلات کیمطابق ملتان میں پرانا شجاع آباد روڈ پر ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسی طرح کچہری روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں معروف ریسٹورنٹس کو ایکسپائرڈ میدہ استعمال کرنے، سٹور کیے گئے گوشت میں خون کے ذرات پائے جانے، پانی کی سٹوریج کے لیے کیمیکل ڈرمز کا استعمال اور کچن ایریا میں کوکنگ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ اس کے علاؤہ خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں 2 واٹر پلانٹس کو حشرات کی بھرمار، ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے، پیکنگ کے لیے فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 22 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید میاں چنوں میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں گلے سڑے ٹماٹروں کے استعمال اور فریزر میں بدبو پائے جانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید برآں وہاڑی کی تحصیل بوریوالا میں کھویا پروڈکشن یونٹ کو بدبو دار دودھ کے استعمال اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے جبکہ 2 ملک شاپس کو غیر معیاری دودھ بیچنے پر 10، 10 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔
ملتان سے مزید