• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں آپریشن، 35 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، میپکو

ملتان(اسٹاف رپورٹر )میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے35صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،37ہزار828یونٹس بجلی چوری کرنے پر6لاکھ 42ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ملتان سرکل میں 11صارفین کو219900روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 5 بجلی چوروں کو 81281 روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چور کو 14000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 2صارفین کو44000روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 2صارفین کو60000روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 7 بجلی چوروں کو 84000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 4بجلی چوروں کو64000روپے جرمانہ عائد اوربہاولنگر سرکل میں 3 بجلی چوروں کو75000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
ملتان سے مزید