• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ خواجہ نسیم کی سالگرہ پر تقریب

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی جانب سے منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ویانا کے 10ڈسٹرکٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا۔ پی ایف اے کے چیئرمین حاجی چوہدری قمر حسین ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے پیٹرن چیف الحاج شیخ وحید احمد ،نائب پیٹرن چیف حاجی غلام اظہر اور اکرم باجوہ نے شرکت کی ۔خواجہ محمد نسیم کو میزبان سمیت حاضرین شرکاء نے فرداً فرداً 69 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈنر کے اختتام پر خواجہ محمد نسیم نے میزبان چوہدری علی شرافت کا ان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میرے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا اور میری خوشیوں میں شامل ہوئے اور مجھے عزت بخشی اور میں شرکاء کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید