• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، سزا کیخلاف اپیل پر شعیب شیخ پیروی کیلئے طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو اپیل کی پیروی کیلئے 7 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جعلی ڈگری کیس میں 5 جولائی 2018 کو شعیب شیخ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے ہائیکورٹ نے اپیل کے فیصلے تک معطل کر رکھا ہے، پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کی جانب سے سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کی اس موقع پر شعیب شیخ پیش نہیں ہوئے، چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل کنندہ پہلے عدالت میں پیش ہو پھر اپیل سنیں گے، ایک سزا یافتہ رضوان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ اپیل کنندہ نائجل روبیلو کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا، عدالت نے شعیب شیخ سمیت دیگر اپیل کنندگان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید