• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن فیروز کا کراچی میں پی آئی اے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر کے دفتر کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر جسٹس(ر) حسن فیروز نے کراچی میں پی آئی اے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر شعیب ڈھری کے دفتر کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں صوبائی ایسوسی ایشنز کے باہمی اشتراک سے اسکاوٹنگ کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جسٹس (ر) حسن فیروز اور شعیب ڈھری نے قومی اسکاوٹنگ کے لئے مشترکہ تربیتی اسکیموں اور پروگرامز پر زور دیا۔بعد ازاں انہوں نے کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 2 کے قریب واقع پی آئی اے الشفاء ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کیاس دوران صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں لڑکوں اور لڑکیوں کی جانب سے کیے جانے والے آرٹ اینڈ کرافٹ کے کام کو سراہا۔

ملک بھر سے سے مزید