• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے یومِ حقِ خود ارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ حقیقت قائداعظم محمد علی جناحؒ نے واضح الفاظ میں بیان کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل آج بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل ناانصافیوں، جبر اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ نے اپنے ہی آئین کو پامال کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جو 1947 سے کشمیری عوام کو حاصل خودمختاری پر کھلا حملہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید