• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کی درخواست پر ایف آئی اے کو کارروائی سے روک دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی کی درخواست پر پاکستان کاٹن ایکسچینج عمارت سیل کرنے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے اور وزارت داخلہ سمیت ایف آئی اے کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ منگل کو جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پاکستان کاٹن ایکسچینج عمارت کی مالکانہ تنازعے پر سماعت ہوئی۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب صدیقی نے سیکریٹری وفاقی وزارت داخلہ ، چیف سیکریٹری سندھ ، ایف آئی اے اور متروکہ املاک بورڈ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کاٹن ایکسچینج کی عمارت کو سیل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں 13 دسمبر کو ایف آئی آر بھی درج کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عمارت سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید