• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات شروع قبرستانوں کی صفائی جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں فوکنگ اور ڈینگی لاروا ملنے والے مقامات پر لاروا سائٹنگ شروع ،ڈویژن کے تمام قبرستانوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔کمشنر عامر خٹک کا انسداد ڈینگی سرویلنس میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارکوں، ٹائر شاپس، کمرشل مقامات کی انسداد ڈینگی انسپکشن کی جائے۔شہری ماحول خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
ملتان سے مزید