• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھیری حسن آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائنز پولیس نے ڈھیری حسن آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن میں مقامی پولیس ، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ اس دوران مجموعی طور پر 99گھروں کی چیکنگ کی گئی ، 23کرایہ داروں اور 21د کانوں اور 290 افراد کے کوائف چیک کئے گئے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید