• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درسی کتب میں غلطیاں و کوتاہیاں ٹیکسٹ بک بورڈ کے سر تھوپنا سراسر غلط ہے، توقیر یوسفزئی

پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری توقیر احمد یوسفزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ درسی کتب میں اغلاطکے ذمہ دار ڈی سی ٹی ای اور محکمہ تعلیم کے ذریعے بذریعہ ڈیپوٹیشن تعینات سکول ٹیچرز ہیں یہی لوگ کتب کا مسودہ تیار کرتے ہیں اور نظر ثانی کمیٹیوں میں بھی منتخب ہوتے ہیں جبکہ فائنل منظوری کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم این او سی جاری کرتی ہے جس کے بعد کتب کی طباعت و ترسیل ہوتی ہے۔جب تک بورڈ کے اپنے مستقل بندے ماہر مضمون کی آسامیاں چلاتے رہے کسی قسم کی کوتاہی سامنے نہیں آئی لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے بذریعہ ڈیپوٹیشن اقرباءپروری اور سفارش کے بل بوتے پر اساتذہ کی عارضی تعیناتی کی وجہ سے کتب میں اغلاط کی بہت زیادہ شکایات سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے ٹیکسٹ بک بورڈ کی بدنامی ہورہی ہے۔ انہوں نے وزیر تعلیم شہرام خان سے اپیل کی کہ بورڈ میں مستقل بنیادوں پر بھرتی و ترقیاں کی جائیں تاکہ آئندہ ایسی شکایات نہ آئیں۔
پشاور سے مزید