• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی نیا پاکستان تو نہ بناسکا اخلاق سے عاری ٹولہ بنا دیا، حمد اللّٰہ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی نیا پاکستان تو نہ بناسکا اخلاق سے عاری معاشرتی ٹولہ بنانے میں کامیاب ضرور ہو گیا۔ یہ عمران نیازی کی تربیت کا نتیجہ ہے، جیسا لیڈر ویسا ٹائیگر۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہونے والی بدتمیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ مولاناحافظ حمد اللہ نے ن لیگ کی رہنما کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا وہ سیاسی روایات و اقدار کے منافی ہے۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے جس برداشت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عمران نیازی کی تربیت کا نتیجہ ہے، جیسا لیڈر ویسا ٹائیگر۔عمران نیازی نیا پاکستان تو نہ بناسکا لیکن اخلاق سے عاری معاشرتی ٹولہ بنانے میں کامیاب ضرور ہوا۔انہوں نے لندن میں پاکستانی سفارت خانے سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی معلومات اکٹھی کرکے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کوئٹہ سے مزید