• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے نصیر آباد کے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے، راحب بلیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ حکومت اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے نصیر آباد ریجن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں متاثرین کی بحالی کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ہزاروں کی تعداد میں خواتین بچے بوڑھے جوان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہاہے کہ مہلک بیماریوں کی وجہ سے آئے روز اموات ہورہے ہیں پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے محکمہ ایریگیشن کے غفلت اور لاپرواہی سے نصیر آباد ریجن کے نہری نظام ختم ہو چکے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود بھی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ شگافوں کو پر کرنے سے گریزاں ہے جبکہ شہری علاقوں سے میونسپل کمیٹی شہر سے پانی نکالنے میں ناکام ہوچکی ہے پانی کی وجہ سے نصیر آباد ریجن میں ملیریا ڈائریا ڈینگی مچھروں کی وجہ سے آئے روز ہلاکتیں ہورہی ہیں سیلاب متاثرین آج بھی خوراک صاف پانی ٹینٹ سے یکسر محروم ہیں نصیرآباد ریجن میں انتظامی تبدیلیوں کے باوجود بھی لوگوں کے مسائل میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید