• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلچر ڈے کا مقصد پشتون روایات کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، نصرا للہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ ٗ چیئرمین حاجی غفار یاسین زئی ٗ ملک عطا محمد مہترزئی ٗ بسم اللہ الکوزئی ٗ حاجی رفیق کاکوزئی ٗ خیر محمد بڑیچ ٗ بخت محمد اچکزئی ٗ ثناء اللہ ترین ٗ نورک سلیمانخیل ٗ جلال خان کاکڑ ٗ میر وائس خان کاکڑ ٗ اشرف خان کاکڑ ٗ عصمت ناصر ٗکلیم اللہ خان کاکڑ نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ 23ستمبر پشتون ثقافتی دن کو دنیا بھر میں بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا ،ہم ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پوری پشتون قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پشتون قومی تحریک کی سیاسی پارٹیاں ٗ دانشور ٗ مزاحمتی سیاسی جدوجہد و ادب کو فروغ دیں ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے سچے پیر وکاروں کی حیثیت سے محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ملک کی سیاسی جمہوری تحریکوں اور پشتونخوا وطن کی عوام کے قومی حقوق و ا ختیارات اور ہر قسم کے مفادات کے تحفظ کیلئے انتہائی واضح اور اصولی مؤقف کے ساتھ تاریخ ساز جدوجہد جاری رکھا ہے، شہید عثمان خان کاکڑ قربانیاں پشتون اور بلوچ کیلئے مشعل راہ ہیں تاریخ گواہ ہے کہ انہیں ملک اور صوبے میں ظلم اور جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر شہید کیاگیا ان کی قربانیاں اور جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ۔ پشتونوں کی ہر پارٹی اور معزز ا کابرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پشتون ایک زندہ اور باشعور قوم روایتی اقدار اور ارتیخی ورثے کا تحفظ کرتے ہیں کلچر ڈے منانے کا مقصد تمام پشتون روایات کو بہتر سمجھنے اور ا نہیں ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔
کوئٹہ سے مزید