• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال، سانس اور ملیریا کے امراض میں اضافہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیلاب زرہ علاقوں میں اسہال،سانس اور ملیریا کے امراض میں اضافہ مختلف بیماریوں کے 2797کیس رپورٹ ۔ محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ روز مجموعی طورپر 2سو 97مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 900میں سانس کے امراض، 666میں اسہال ، 723میں جلد کی بیماریوں، 324میں ملیریا، 156میں امراض چشم جبکہ 28میں ہیضہ کی تصدیق ہوئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 19ستمبر سے اب تک ان بیماریوں کے 30ہزار 8سو 92کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز صوبے میں 12میڈیکل کیمپس کاانعقاد کیا گیا جہاں ان مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔
کوئٹہ سے مزید