• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش کنیریا نے کس بھارتی بیٹر کی کُھل کر تعریف کی؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سریاکمار یادیو کی کُھل کر تعریف کر دی۔

یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو میں دانش کنیریا نے سوریا کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں عظیم بلے بازوں میں سے ایک بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سریاکمار یادیو نے لاجواب بیٹنگ کی، انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں لوگ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو بھی بھول جائیں گے، صرف سریاکمار یادیو کو یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سریاکمار یادیو نے 36 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید