• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22لاکھ سے زائد افراد نے صحت سہولت کارڈ سے استفادہ کیا

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صحت سہولت کارڈکے اعداد و شمار جاری کردئیے۔جس کے مطابق ابھی تک پنجاب میں 22لاکھ50ہزار سے زائدافراد نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی ہے۔ ابھی تک پنجاب کی عوام تقریبا49ارب 60کروڑ روپے سے زائد کے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔