• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے پر غلط فہمی پیدا کی، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے پر غلط فہمی پیدا کی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فاضل جج نے کے ایم سی کو ٹیکس لینے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام بلدیاتی ادارے ان کے قبضے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے عدالت کے فیصلے پر غلط فہمی پیدا کی، انہوں نے عوام کے مسائل پر کوئی قانون سازی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بل بورڈز سے ملنے والے پیسے اور موٹر وہیکل ٹیکس کہاں ہے، مرتضیٰ وہاب جس اختیار کا رونا رو رہے ہیں، وہ ان کی پارٹی کھا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں الیکشن کروانے سے مراد علی شاہ کیسے روک سکتے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے آگے بڑھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید