چھانگ چھون(نیوزڈیسک)چین میں سابق نائب وزیر برائے تحفظ عامہ سن لی جون کو رشوت وصول کرنے، اسٹاک مارکیٹ میں ہیراپھیری کرنے اور غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نےگزشتہ روز بتایا کہ سن لی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور اس کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔عدالت میں قرار پایا کہ سن لی جون نے 2001 سے اپریل 2020 کے درمیان مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجموعی طور پر 64 کروڑ 60 لاکھ یوآن (9 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر)سے زائد مالیت کی قیمتی اشیا اور نقد رقوم وصول کیں۔عدالت میں یہ بھی قرار پایا کہ سن لی جون نے 2018 کی پہلی ششماہی میں اسٹاک ٹریڈنگ کے دوران ہیراپھیری کی جس سے کچھ دوسرے لوگوں کو 14 کروڑ 50 لاکھ یوآن کے نقصان سے بچنے میں مدد ملی۔