• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویﷺ کی زیارت گھربیٹھے موبائل پر کی جا سکے گی

مدینہ(نیوز ڈیسک)مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کیلئے خوش خبری ہے کہ اب وہ یہ سہولت گھر بیٹھے اپنے موبائل فون کے ذریعے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔دنیا بھر میں لاکھوں ایسے پروانے ہیں جو اخراجات یا دیگر مسائل کے باعث مسجد نبوی ﷺ کے دیدار کو ترس رہے ہیں،ایسے تمام عاشقان کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت کےادارے قرآن کمپلیکس نے ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے گھر بیٹھے مسجد نبوی کے کونے کونے کے نظاروں سے آنکھوں کو پُرنور کرنے کا بندوبست کرلیا ہے۔اس ورچوئل سافٹ ویئر کو موبائل پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے 360 ڈگری پر انگلی سے اسکرول کرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺ کے شمال، مغرب، جنوب اور مشرقی حصوں میں جہاں دیکھنا چاہیں دیکھا جا سکتا ہے۔یہ سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ خود مسجد نبوی ﷺ میں موجود ہیں۔
یورپ سے سے مزید