• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے ڈائریکٹر یٹ آف انڈسٹریل لائسنس کے تحت ایک روزہ کیئرئیر فئیر 2022کا انعقادکیا گیاجس میں جامعہ کے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے استقبالیہ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد معاشی مسائل کا سامنا ہے، کیئرئیر فئیرکا انعقاد مسائل کے حل اور حل سے متعلق تجاویز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی تحقیق کو معاشی پالیسی کی تشکیل کے مراحل میں مدنظر رکھناچاہیے،جامعہ ترجمان کے مطابق اس ایک روزہ کیئرئیر فئیر میں 30سے زاید انڈسٹریز شریک ہوئیں، صبح 9 سے شام 4بجے تک طالب علموں کے انٹرویوز لیے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید