لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد کہا ہے کہ اسحاق ڈاراب بالآخر ملک واپس آ گئے یہ دیوار پر لکھا ہے کہ سب کچھ سکرپٹ کے مطابق ہو جائے گا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ علامہ یوسف قرضاوی عالم اسلام اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے معتبر اور قابل احترام رہنما تھے۔