• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے ٹی کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی فیسوں میں اضافہ کیخلاف دھرنا اور ریلی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)اسلامی جمعیت طلبہ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی جانب سے فیسوں میں اضافہ اور سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو بعد ازاں دھرنے کی شکل اختیار کرگئی۔دھرنے کی قیادت ناظم اسلامیہ کالج پشاور نجیب اللہ جان نے کی۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نجیب اللہ جان نے کہا کہ مہنگائی، کورونا اور سیلاب کے باوجود اسلامیہ کالج انتظامیہ کا فیسوں میں اضافہ افسوناک ہے،اضافہ واپس لیکر نئے ہاسٹلز کا قیام عمل میں لایا جائے اور تمام ہاسٹلز میں سٹڈی رومز کا بنایا جائے جبکہ سرکاری میس میں معیاری کھانوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور کی اربوں روپے مالیت کی جائیداد قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جائے،غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ایکٹیویٹی سنٹر کا قیام عمل لایا جائے، خیبر یونین ہال اور روز کیپل ہال طلبہ کے پروگرامات کیلئے کھول دیئے جائیں ، لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے لئے پروفیشنل ٹریننگ شروع کی جائے، لائبریری کی ٹائمنگ شام تک بڑھائی جائے۔
پشاور سے مزید