• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈار مہمانوں میں گھل مل گئے، مبارکبادیں وصول کرتے رہے، تقریب حلف برداری کی جھلکیاں


اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو ایوان صدر اسلام آباد میں پانچویں مرتبہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو وہ اولین مسلم لیگی رکن بن گئے جنہوں نے چار مرتبہ خزانے و محصولات کا قلمدان سنبھالا۔ صدر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کے بعدوہ ڈائس سے نیچے اتر کر مہمانوں میں گھل مل گئے جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار مہمانوں سے مبارکباد وصول کرتے رہے۔ ڈی چوک کے عین سامنے ایوان صدر کے لئے آمد و رفت میں سڑکوں پر رکاوٹیں ہونے کے باوجود مہمانوں کی قابل لحاظ تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی جس کا دورانیہ زیادہ طویل نہیں تھا۔ رانا ثناء اللہ کو تحریک انصاف اور عمران خان سے عہدہ برآ ہونے کیوجہ سے کم وبیش ہر دوسرا سوال خان کی کال کے بارے میں کیا جاتا ہے،مہمانوں کے درمیان گفتگو کا بڑا موضوع ڈالر کی قدر پٹرول اور مہنگائی کم ہونے کے امکانات تھے اور عوام کی نئے وزیر خزانہ سے توقعات تھیں آڈیو لیک بھی زیر بحث تھا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثناء اللہ دونوں کا موقف تھا کہ ہم آڈیو سے خوفزدہ نہیں ہیں ان میں ایسی کوئی شے تاحال سامنے نہیں آسکی جس پر پریشان ہوا جائے۔

اہم خبریں سے مزید