اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت 4 اکتوبر2022ءبروز منگل تک ملتوی کر دی۔ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج اس کیس کو مکمل نہیں کر پائیں گے اور 4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر کیس سنیں گے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ بینچ گیارہ بجے تک دستیاب ہے۔