• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ واپس لینے کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد موٹروے پر پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم نے اسلام آباد موٹروے پر پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس استثنیٰ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ نیشنل ہائی وے کونسل نے پارلیمنٹرینز کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دی تھی ۔ٹول ٹیکس سے استثنیٰ لاہور اسلام آباد موٹروے پر دیا گیا تھا۔یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں شہریوں نے اس فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اہم خبریں سے مزید