• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مقامات پر آدھی آستین کی قمیض پہننے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے پارکوں اور عوامی مقامات پر آدھی آستین کی قمیضیں پہننے پر پابندی اور ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈینگی لاروابر آمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں عوامی آگاہی بڑھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے اور تعلیمی اداروں میں سیمینارز، زیر تعمیر عمارات پر بینرز آویزاں کرنے اور کمیونٹی موبلائزیشن تیز کرنے کے فیصلے بھی کئے گئے۔ گوجرانوالہ میں ڈینگی کیسز کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اختر ملک نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوفوری اقدامات کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں ۔ چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے ہدایت کی کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔ اورہائی رسک اضلاع میں کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مائیکرو پلانز کا از سر نو جائزہ لیا ہے۔ رواں سال 5981 کنفرم ڈینگی کیسز اور آٹھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
لاہور سے مزید