• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ)ریلوے انتظامیہ نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپس آنے والی مریم گیلانی کو چیف کمرشل مینیجمنٹ ریلوے ہیڈ کوآرٹرز لاہور، چیف منیجر مارکیٹنگ ہیڈکوآرٹرز لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی اور ان کے پیش رو سید حسن طاہر بخاری کو چیف مارکیٹنگ مینجر ہیڈ کو ارٹرز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او ملتان جہانزیب احمد خان کو ڈویژنل الیکٹرک انجینئر آر ٹی ایل کراچی ،ڈی سی او ملتان شاہد رضا کو ڈی پی او ملتان کی اضافی ذمہ داریاں سو پ ڈی گئی ہیں، اے ای این ملتان ارشد علی جعفری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سول ،تعیناتی کے منتظر محمد امین کو اے ای این لاڑکانہ ،اے ای این نوشہرہ حسن شاہ کو اے ایف ایکس پشاور ،اے ای این راولپنڈی محمد اشرف کو اے ای ایں کیرج فیکٹری کا اضافی چارج ،اے ای این پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور رانا جواد بن عبدالقیوم کو اے ٹی ایس او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔
لاہور سے مزید