• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کے دفتر افتتاح

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، سٹی جنرل سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق، سیکرٹری انفارمیشن افشین بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی آڈیو لیک ملک وقوم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے عمران خان اور پی ٹی آئی کا چہرہ بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 32ریلوے کوارٹر میں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کا دفتر افتتاح کرنے کے موقع پر کیا، اس موقع پر خواتین رہنمائوں نے یونین کونسل 32کی نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن بھی تقسیم کیے۔