• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا کے شکار چار ہزار بچوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے، صاحبزادہ حلیم

پشاور(نمائندہ خصوصی)فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم نے کہا ہے کہ فرنٹیئر فائونڈیشن کے تین مراکز پشاور کوہاٹ اور سوات میں تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا کی بیماری کے شکار چارہزار آٹھ سو سے زائد بچوں کی جان بچانے کے لئے ان کا مفت علاج بھی کیا جارہا ہے ہر پندرہ روز بعد مفت خون بھی فراہم کیا جارہا ہے ہسپتال میں زیر علاج غریب بچوں کے والدین کو مفت کھانا دیا جارہا ہے جبکہ بلڈ کینسر کے مریضوں کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں مفت خون بھی فراہم کیا جارہا ہے مفت علاج کی وجہ سے فرنٹیئر فائونڈیشن غریبوں کی امیدوں کامحور بن چکی ہے صاحبزادہ محمد حلیم نے خیبرپختونخوا کو تھیلی سیمیا فری صوبہ بنانے کی مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے فرنٹیئر فائونڈیشن کے اخراجات بڑھتے جارہے ہیں اور غریبو بچوں کی جان بچانے کے سلسلے میں مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے غریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کار خیر و صدقہ جاریہ ہے لہٰذا مخیر حضرات کوغریب بچوں اور ان کے والدین کی دلی دعائیں حاصل کرنے اور اجر عظیم کے لئے فرنٹیئر فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے جبکہ حکومت کو فرنٹیئر فائونڈیشن کو ملنے والی گرانٹ میں اضافہ کرنا چاہئے۔
پشاور سے مزید