• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ کیلئے اسلام آ باد کی حدود میں ایریا ایکوائر کرنے کافیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر،نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے اسلام آ باد کی حدود میں ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر ایریا ایکوائر کرنے کافیصلہ کیا ہے اور شعبہ لینڈ نے اس ایریا کا سروے شروع کردیاہے۔ ابھی تک یہ ایشو سامنے آ یا ہے کہ اس الائنمنٹ میں بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمشن لائن کے پول در میان میں آرہے ہیں لیکن اس الائنمنٹکو تبدیل کریںتو دوسری جانب مکانات ہیں۔ سی ڈی اے اب یہ تخمینہ لگا ر ہاہے کہ پول کی شفٹنگ پر کتنی لاگت آ ئے گی اور مکانوں کے معاوضہ کی ادائیگی پر کتنی رقم خرچ ہوگی ۔ یہ سڑک موٹر وے سے موضع سنگ جانی اور موضع بڈھانہ کے علاقہ سے گزرے گی ۔ یہ رنگ روڈاس مقام سے شروع ہوگی جہاں مارگلہ ایونیو جی ٹی روڈ سے ملتا ہےوہاں سے یہ روڈ ایم ون موٹر وے سے منسلک کرے گی۔
اسلام آباد سے مزید