• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مسا ئل حل کیلئے مشترکہ مشاورتی و انتظامی بورڈ ناگزیر

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ و ڈویژنل انتظامیہ نے راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے جڑواں مسائل کے حل کیلئے مشترکہ مشاورتی و انتظامی بورڈ بنانے کی تجویز ایک بار پھر چیف سیکرٹری پنجاب کے سامنے رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ناگزیر قرار دیدیا ۔اس بات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق بھی موجود تھے۔ڈینگی پر ہونے والی میٹنگ میں ڈاکٹر اختر ملک کے علاوہ تمام صوبائی سیکرٹریز اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحاق بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا اس وقت راولپنڈی میں کل مریضوں کی تعداد 2148جبکہ اسلام آباد میں2475ہے۔جڑواں شہروں کے مسائل یکساں ہیں جن سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ منصوبہ بندی و حکمت عملی کیلئے ایک پلیٹ فارم ضروری ہے۔ تاکہ مسائل کو بڑھنے سے قبل کنٹرول کیا جاسکے۔تجویز منظوری کیلئے جلد دوبارہ چیف سیکرٹری کو بھجوائی جائے گی۔قبل ازیں راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان انتظامی امور میں یکسانیت اور مسائل کے حل کیلئے20رکنی جوائنٹ ایڈمنسٹریٹیو کوارڈینیشن بورڈ بنانے کی سمری پر پنجاب کے سیکرٹری قانون،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری سروسز نےقانونی ،آئینی اور انتظامی رکاوٹوں کی بنیاد پر مثبت رائے کا اظہار نہیں کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید