• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سمگلی روڈ پر سائیکل سوارشہری نے موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہونے والے راہزن پکڑ کر صدر پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ اس کوشش میں خود زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک رہزن نے گزشتہ شب سمگلی روڈ ایک شہری سے موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا اس وقت وہاں سے ایک بہادر شہری سعید سائیکل پر جا رہا تھا جس نے لوگو ں کا شور سن کر اپنی سائیکل موٹر سائیکل سے ٹکر کر رہزن کو گراکر قابو کر کے صدر پولیس کے حوالے کر دیا ۔اس دوران شہری زخمی بھی ہوگیا اور اس کی سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔
کوئٹہ سے مزید