• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون چھیننے والے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جناح ٹائون پولیس نے موبائل فون چھننے والے گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے چھننا گیا موبائل فون اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او جناح ٹائون نور اللہ جمالدینی گزشتہ روز دیگر عملے کے ہمراہ کلی پائند خان میں گشت کر رہا تھا کہ اسی دوران دو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کو ایک شہری سے موبائل فون چھینتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موبائل فون اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم محمد سلیم جو گروہ کا سرغنہ ہے اور دوست محمد شامل ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید