• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج فرنٹیئر کور اور دیگر تمام ادارے ایک پیج پر متحد ہو کر کام کر رہے ہیں، خدابخش لانگو

کوئٹہ(پ ر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سیاسی بیان بازی اور پوائنٹ سکورنگ کرنے کی بجائے سب کو مل کر ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے وزیراعلیٰ بلوچستان سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہیں اس صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاک فوج فرنٹیئر کور اور دیگر تمام ادارے ایک پیج پر متحد ہو کر کام کر رہے ہیں پاک فوج اور ایف سی کے آفیسران کمانڈر 12 کور سمیت دیگر آفیسران اور جوانوں کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان کے دوست ممالک سعودی عرب ،ترکی ،چین ،ایران ،ملائیشیا اور دیگر ممالک انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت متاثرین کے لئے خوراک خیمے کھانے پینے کا سامان ، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی سے متعلق اشیاءبھیج رہے ہیں جس کا مقصد سیلاب زدگان کی اس مشکل صورت حال میں مدد کرکے ان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ بچانے کے لئے کام آسکیں کیونکہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک بھر کی طرح بلوچستان کے 32 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں ملک کی معیشت کی بدحالی اور آنے والی قدرتی آفات حالیہ مون سون بارشوں کے پے در پے اسپیل اور سیلاب نے انفراسٹرکچر کو تباہ و برباد کر دیا ہے ہم سب کو سیاسی اور گروہی ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی دوبارہ بحالی کے لئے مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید