• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن نے پاکستان میڈیکل کونسل کی رجسٹریشن قبول

ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) نے پاکستانی طلبہ کے لیے پاکستان میڈیکل کونسل کی رجسٹریشن قبول کرلی ہے۔

حتمی رجسٹریشن کے لیے ڈبلیو ایف ایم ای تین ماہ میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور میڈیکل کالجوں میں ہونے تدریس اور سہولتوں کا جائزہ لے گی۔

اس طرح میڈیکل کے پاکستانی طلبہ برطانیہ اور امریکا میں پروفیشنل اینڈ لینگویسٹک اسسمنٹ بورڈ ( PLAB) اور ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹ( ECFMG) کا ٹیسٹ دے سکیں گے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر نوشاد شیخ نے اس مد میں ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی ڈاکٹرز کے برطانیہ اور امریکا کے لیے دروازے کھل گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آغا خان یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر عادل حیدر کو بھی ٹاسک فورس میں شامل کرلیا گیا ہے، جب کہ کراچی میں جمعہ کو ان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔ 

ڈاکٹر نوشاد نے بتایا کہ پی ایم سی کے تین کارپوریٹ دفاتر بنا رہے ہیں جو کراچی مظفر آباد، اور گلگت میں ہوں گے۔

صحت سے مزید