• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے بھی وفد تائیوان بھیجنے کا اعلان کر دیا

برلن (نیوز ڈیسک) امریکا اور فرانس کے بعد جرمنی نے بھی اپنا وفد تائیوان بھیجنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق تائیوان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ جرمن قانون سازوں کا ایک وفد تائی پے پہنچے گا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان جوان او نے بتایا کہ جرمن پارلیمان میں برلن تائی پے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ایک وفد کی اتوار کے روز تائیوان پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ وفد جمعرات کے روز تک تائیوان میں قیام کرے گا۔ جرمن قانون سازوں کے وفد میں چیئرمین کلاؤس پیٹرولش کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے 5ارکان پارلیمان شامل ہوں گے۔ یہ وفد تائیوان کی صدر سائی انگ وین، نائب صدر لائی چنگ ٹے، پارلیمان کے اسپیکر یو سی کن، وزیر خارجہ جوسیف وو اور دیگر تائیوانی ارکان پارلیمان کے ساتھ ساتھ مختلف ملاقاتیں کرے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے جرمن حکام کی جانب سے تائیوان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے اگست کے اوائل میں تائی پے کا دورہ کیا تھا۔
یورپ سے سے مزید