• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتی سائفر کی کاپی ریکارڈ میں موجود نہیں، وفاقی کابینہ میں انکشاف

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سفارتی سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے اور سفارتی سائفر کو فراڈ، جعلسازی، ’فیبری کیشن‘ کے بعد چوری کرلیاگیا ہے۔

سائفر سابق وزیراعظم کو وصول کرائی گئی تھی، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی کمیٹی سابق وزیراعظم اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری کیخلاف کارروائی کا تعین کریگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آڈیو لیکس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اور نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی طرف سے آڈیو لیکس کی مکمل تحقیق کے فیصلے کی تائید کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ آڈیوز نے سابق حکومت اور عمران نیازی کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی، ایک سفارتی’سائفر‘ کو من گھڑت معنی دیکر سیاسی مفادات کی خاطر قومی مفادات کا قتل کیاگیا اور سفارتی سائفر کو فراڈ، جعلسازی،’فیبری کیشن ‘ کے بعد چوری کرلیاگیا۔

وفاقی کابینہ نے قرار دیا کہ سائفر کی چوری آئینی حلف، قوانین، بالخصوص ’آفیشل سیکرٹ ایکٹ‘ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اہم خبریں سے مزید