• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے بھی عدالتیں (ن) اور پیپلزپارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے، فواد

اسلام آباد (خبر نگار،خبر ایجنسی) تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے ٹوئٹر پر عمران خان کی سیشن کورٹ میں خاتون جج سے معافی مانگنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے بھی عدالتیں ن اور پیپلزپارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے، شریف اور زرداری پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی ، کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے، واحد حل عوام کا سڑک پر آنا ہی ہے تیاری کریں ، ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ میں لکھا کہ اگر ہم نے بدمعاشوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو قوم کو عمران خان کی کال پر اٹھنا ہو گا۔
ملک بھر سے سے مزید