• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایف ایم ای کی منظوری ہماری اولین ترجیح ہے، صدر پی ایم سی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ زیر صدارت ڈبلیو ایف ایم ای ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم سی نے کہا کہ ڈبلیو ایف ایم ای کی منظوری ہماری اولین ترجیح ہے۔ پی ایم سی ڈبلیو ایف ایم ای کی ایکریڈیٹیشن کیلئے اہل ہےآنیووالے چند ماہ میں ڈبلیو ایف ایم ای حوالے سے دیگر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے جائینگے۔ پی ایم سی، ڈبلیو ایف ایم ای اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔صدر پی ایم سی نے قائم ٹاسک فورس کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی ، ڈبلیو ایف ایم ای ٹاسک فورس کی جانب سے اب تک کئے جانے والے تمام اقدامات و کام پر اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈبلیو ایف ایم ای کے حوالے سے سمینار کے انعقاد اور بین الاقوامی پرفیشنلز کو مدعو کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید