• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو پولیٹن ملازمین کااحتجاج

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نےتنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جمعہ کے روز میٹروپولیٹن کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے کے شرکاءنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤںنے کہا کہ تین ماہ سے مستقل اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ایک سال سے گریجیوٹی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بند ہیں، انہوںنے کہاکہ حکومت اداروں کو مفلوج کرنےکی کوشش کر رہے ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین گزشتہ ایک سال سے فنڈزکے اجراءکیلئے سراپا احتجاج ہیںحکومت کی جانب سے وعدے کرنے کے باجود میٹروپولیٹن کا گرانٹ جاری نہیں کیاگیا، انہوںنے کہاکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے،سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ناہلی کے باعث ملازمین پریشان ہیںانہوںنے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں، گریجیوٹی اور ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادا نہ کی گئی تواحتجاج کو وسعت دیں گے۔
کوئٹہ سے مزید