• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاق کیا یا پھر شکوہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے بولنگ کوچ جب میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے آئے تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’ جب بھی ہم برے طریقے سے ہارتے ہیں تو یہ لوگ مجھے بھیج دیتے ہیں‘۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کی بات کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید