• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل کرپشن ریفرنس میں نجی کمپنی کے مفرور ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے اسٹیل مل کرپشن ریفرنس میں نجی کمپنی کے مفرور ملزم سرفراز حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے ملزم کو 6 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نیب کے مطابق ملزم پر اسٹیل مل کی مصنوعات سستے داموں خریدنے کا الزام ہے ، ملزم پر اسٹیل مل کو 2 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ، ملزمان کے خلاف 2012 میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا، نیب ترمیم کے بعد کیس احتساب عدالت کو منتقل ہوگیا تھا ، ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان سابق چیئرمین معین آفتاب و دیگر بری ہوچکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید