کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے شہراے سی سی خواتین ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو41رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےچھ وکٹ پر150رنز بنائے جواب میں سری لنکا کی ٹیم109رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گی۔بسمعہ معروف کی قیادت میں پاکستانی ٹیم دس روزہ کیمپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے گئی ہے۔