• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) کانگو میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار بابر صدیق یو این امن مشن میں کانگو میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔شہید حوالدار بابر صدیق ڈیوٹی کے دوران انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید