• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بدلتی صورتحال اورآڈیو لیکس، پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کاپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی) ملک کی بدلتی صورتحال اورآڈیو لیکس کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق تحریک انصاف کے ایک در جن کے قریب رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) سے رابطے بھی کرلئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ انتخابات میں یہ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین شامل ہیں اور وہ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب، چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔
ملک بھر سے سے مزید